مقبول خبریں
راکھی ساونت کا اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان
ممبئی: بھارتی ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔
تاہم والدہ کے انتقال کے بعد گزشتہ دنوں راکھی ساونت جم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عادل جھوٹ کا پتلا ہے، عادل نے میرے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ وہ اس لڑکی کو بلاک کردے گا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ لڑکی ابھی بھی عادل کو بلیک میل کررہی ہے، میں عادل کو ابھی بھی میڈیا میں لائی تھی اب میں ہی آپ سب کے پیر پڑتی ہوں اسے اسٹار نہ بناؤ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ عادل نے اپنی مبینہ گرل فرینڈ تنو کی وجہ سے مجھ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ عادل نے آخر کا فیصلہ کرلیا ہے کی وہ تنو کے ساتھ رہے گا، کل اس نے مجھے بول دیا کہ میں تمہیں چھوڑ کر تنو کے پاس جا رہا ہوں، میں اب اس کے ساتھ رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے: راکھی ساونت
راکھی ساونت نے کہا کہ عادل مجھے چھوڑ کر چلا گیا ہے اب میں میڈیا کے ساتھ سب کچھ شیئر کروں گی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے عادل پر اپنی ماں کی موت کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ اگر انہیں بروقت طبی امداد دی جاتی تو وہ آج زندہ ہوتیں۔ میری ماں اسپتال میں دم توڑ رہی تھی، عادل کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے ہونے کے باوجود اس نے مجھے پیسے نہیں دیے، میری ماں عادل خان درانی کے وجہ سے مرگئی۔
یاد رہے کہ راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھی، تاہم گزشتہ ان کا انتقال ہوگیا تھا۔