جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فلپائن کی چینی خدشات کے باوجود امریکہ کو مزید چار فوجی اڈوں تک رسائی کی اجازت

02 فروری, 2023 12:07

فلپائن نے چینی خدشات کی پرواہ کیئے بغیر امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون مزید گہرا کردیا، انہیں مزید چار فوجی اڈوں تک رسائی دے دی۔

دونوں ملکوں کے دفاعی محکموں کے مشترکہ بیان کے مطابق، فلپائن اور امریکہ نے اپنے دفاعی معاہدے کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے، امریکی فوجیوں کو جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں مزید چار فوجی اڈوں تک رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔

اس معاہدے کی نقاب کشائی امریکی وزیر دفاع، لائیڈ آسٹن کے منیلا کے دورے کے موقع پر ہوئی، جس کے دوران انہوں نے فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر سے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں : تائیوان پر چینی حملہ غلطی ہوگا، چین امریکہ سے بہتر فوج نہیں بنا سکتا : امریکی جنرل

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلپائن اور امریکہ کو ملک کے اسٹریٹجک علاقوں میں مزید چار نئے متفقہ مقامات کو نامزد کرنے کے معاہدے کے ساتھ بہتر دفاعی تعاون کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو تیز کرنے کے اپنے منصوبوں اور ان منصوبوں کی خاطر خواہ تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہے۔

ای ڈی سی اے معاہدہ امریکہ اور فلپائن کے درمیان دہائیوں پر محیط سیکورٹی اتحاد کا حصہ ہے، جو امریکی فوجیوں کو فلپائن کے متنازع پانیوں سمیت پانچ اڈوں پر موجودگی، امریکی فوج کو ان اڈوں پر دفاعی ساز و سامان ذخیرہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top