مقبول خبریں
ادکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر سماعت
عدالت نے میشا شفیع کے وکلاء کو میڈیا پر بیان بازی سے روکنے کی درخواست پر بحث کے لیے طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع سوشل میڈیا اور میڈیا پر علی ظفر کے خلاف بیان بازی کرکے جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہیں۔ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت ادکارہ میشا شفیع کو بیان بازی سے روکنے کا حکم دے۔
علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 10 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔ واضح رہےاداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔