مقبول خبریں
باکسر محمد علی کی 77ویں سالگرہ
محمد علی 17 جنوری 1942 کو لوئی ویل میں ایک ایسے دور میں دنیا میں آئے کہ جب نسلیت پرستی اپنے عروج پر تھی۔
مایا ناز باکسر محمد علی صرف 22 سال کی عمر میں سونی لِسن کو شکست دے کر ہیوی ویٹ چیمپئن بن گے تھے۔ اس فتح کے بعد انہوں نے اسلام کو اپنے دین کے طور پر منتخب کیا اور اپنا نام ‘کیشس مرسلس کلے’ سے تبدیل کر کے محمد علی رکھنے کا اعلان کیا۔ 3 جون 2016 کو طویل علالت کے بعد سانس میں دشواری کی وجہ سے آریزون کے شہر فونیکس کے ہسپتال میں 74 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔