جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سینیگال : حاملہ خاتون رکن کے پیٹ میں لات مارنے پر دو ارکان پارلیمنٹ کو چھ ماہ قید کی سزا

03 جنوری, 2023 11:56

سینیگال میں اپوزیشن کے دو ارکان پارلیمنٹ کو بجٹ پر بحث کے دوران حاملہ ساتھی کے پیٹ میں لات مارنے پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سینیگال کی پارلیمنٹ میں گزشتہ سال یکم دسمبر کو حکومتی خاتون پارلیمنیٹرین نے دوران تقریر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے مذہبی شخصیت پر تنقید کی تو حزب اختلاف کے بعض ارکان مشتعل ہوگئے۔

اپوزیشن کے رکن نے ایمی ندائے کو تھپڑ مار دیا، جس کے جواب میں انہوں نے کرسی پھینکی، لیکن اسی وقت ایک اور مرد ساتھی نے اس کے پیٹ میں لات مار دی۔ جس کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ موقع پر موجود افراد نے صورتحال قابو میں کی۔

خاتون رہنماء حملے کے بعد بے ہوش ہو گئیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ بچے سے محروم ہو جائیں گی۔ کئی دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اب وہ گھر پر ہیں۔ تاہم ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اب انتہائی مشکل صورتحال میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سینیگال کی پارلیمنٹ میں مرد ممبر نے خاتون قانون ساز کو تھپڑ مار دیا

اس واقعے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور اپوزیشن کے اس عمل نے خواتین کے حقوق کے بارے میں ایک نئی بحث کو جنم دیا۔

اپوزیشن کے دو ارکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران ویڈیو ثبوت کے باوجود وکلاء نے عدالت میں دلیل دی کہ ان کے مؤکلوں نے محترمہ ایمی ندائے پر جسمانی طور پر حملہ نہیں کیا تھا۔ دونوں قانون سازوں کو استغاثہ سے استثنیٰ حاصل ہے۔

جج نے وکیل کی دلیلیں مسترد کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو چھ ماہ قید اور متاثرہ خاتون ایمی ندائے کو پانچ ملین (آٹھ ہزار ایک سو امریکی ڈالر) معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top