جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

موزمبیق میں ہاتھیوں کے غول کا رہائشی علاقے پر حملہ، سب کچھ تباہ کردیا

03 جنوری, 2023 11:54

غصے سے بھرے ہوئے ہاتھیوں کے غول گھروں، اناج اور فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقی ملک موزمبیق کے وسطی صوبے سفالہ میں ہاتھیوں کے غول نے انسانی آبادی پر حملہ کردیا۔ بھپرے ہوئے ہاتھیوں نے راستے میں آنے والے گھروں، اناج کے ذخیروں اور فصلوں کو تباہ کردیا۔

حکام نے بتایا کہ جانور پانی کے لیے بے چین تھے، کیونکہ ان کے قدرتی ذرائع مکمل طور پر سوکھ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک میں قائم یوکرینی سفارتخانوں کو جانوروں کی آنکھوں کے پارسل موصول

ہاتھی سب کچھ برباد کر رہے تھے، کچھ خاندانوں کو اپنے گھر چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہونا پڑا۔ جانی و مالی نقصان کی مزید تفصیلات سامنے نہ آسکیں۔

موزمبیق میں ہاتھیوں کا حملہ ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے اور وہ خوراک اور پانی کی تلاش میں تحفظ کے علاقوں کو چھوڑ رہے ہیں۔ قومی ماحولیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں جنگلی جانوروں کے ہاتھوں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top