جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور میں رواں ماہ نمونیا سے 75 بچوں کی اموات

30 دسمبر, 2022 12:49

پشاور : سردی کے باعث شہر کے نواحی علاقوں میں نمونیا کا راج ہونے لگا ہے، اب تک نمونیا سے 75 بچوں کی زندگی ختم ہوچکی ہے۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نمونیا تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ شہر کے تین بڑے اسپتالوں میں رواں ماہ نمونیا سے 75 بچوں کی اموات ہوئیں ہیں، سب سے زیادہ اموات خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ میں نمونیا سے متاثرہ 447 بچوں کو لایا گیا۔ سردی اور نمونیا سے 53 بچوں کی اموات ہوئیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 10 بچے جان سے چلے گئے۔ جنہیں گھروں میں حالت میں بہتری نہ آنے پر بچوں اسپتال لایا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال 12 بچوں کی اموات ہوئیں۔

سردی اور نمونیا سے متاثرہ بچوں میں سے زیادہ تر کا تعلق نواحی علاقوں سے ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی علاقوں میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر بچوں کی حالت خراب ہوئی۔ نمونیا کی علامات ظاہر ہونے پر گھر کی بجائے فوری علاج کے لیے اسپتال آنا چاہیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top