جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں

02 دسمبر, 2022 13:11

اسلام آباد : گوگل نے پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے کیرئیر پیڈ ایپس ڈاؤن لوڈ کا آپشن معطل کردیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے بتایا تھا کہ گوگل کو ادائیگی کا معاملہ حل کرلیا گیا ہے، اسحاق ڈار نے کمپنیوں کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔

تاہم اب معاملہ سامنے آیا ہے کہ پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے کیرئیر اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن ختم کردیا گیا ہے۔ گوگل پلے اسٹور پر صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپلیکشن حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کو ادائیگی کا معاملہ حل، ٹیلی کام آپریٹرز کو ایک ماہ کی مہلت

اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی۔

حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا۔ گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئیں ہیں۔ وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں پالیسی بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top