جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی کمیٹی کی 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش

01 دسمبر, 2022 13:40

لاہور : تحریک انصاف کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کرلیں، جس کے تحت 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جس میں اسلم اقبال، محمود الرشید، حماد اظہر، اعجاز چوہدری اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں، الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے : مسرت چیمہ

پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ارکان نے رائے دی کہ سیاسی کارڈز کھلیتے ہوئے ٹائمنگ کو مدنظر رکھا جائے۔ تحلیل ایسے وقت کی جائے جب وفاقی اور دیگر دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھ سکے۔

بعض ارکان کا کہنا تھا کہ اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کی ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔ متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

کمیٹی کی  20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارشات پر پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعد تاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top