جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شرپسند عناصر پولیو کے خاتمے کی مہم کو روکنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے : وزیر اعظم

30 نومبر, 2022 12:32

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کی مذموم کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔ پولیو اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، جس پر میں انہیں خراجِ حسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں خودکش حملہ، پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر ملک سے پولیو کے خاتمے کی اس مہم کو روکنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے۔ پاکستانی قوم، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیو اہلکار شرپسند عناصر کی ان مذموم کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top