جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں : پرویز الہٰی

29 نومبر, 2022 14:49

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر عزم دہرایا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں، ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی، جن میں سلیم بریار، رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار، ایم این اے ریاض فتیانہ، ایم پی اے آشفہ ریاض اور احسن ریاض فتیانہ شامل تھے۔ دوران ملاقات حلقوں کے ترقیاتی پروگرام و موجودہ سیاسی صورتحال پر بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : آئین عمران خان کی لونڈی نہیں، فرد واحد کیلئے اسمبلی ختم نہیں ہونے دیں گے : عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top