جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بجلی مہنگی ہونے کی بجائے 32 پیسے فی یونٹ سستی

29 نومبر, 2022 14:06

اسلام آباد : بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نیپرا سماعت میں لینے کے دینے پڑ گئے، بجلی مہنگی ہونے کی بجائے 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

چئیرمین نیپرا انجینئیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ڈسکوز کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔ سماعت میں نیپرا ممبران، انجئنیر رفیق احمد شیخ اور انجینئیر مقصود انور خان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی حملوں کے باعث یوکرین کے ساٹھ لاکھ سے زائد افراد تاحال بجلی سے محروم

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 32 پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔ اس سے قبل ستمبر کا ایف سی اے صارفین سے ایک ماہ کے لیئے آٹھ پیسے فی یونٹ اضافے سے چارج کیا گیا تھا،

اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40 پیسے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top