جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا : الیکشن کمیشن

28 نومبر, 2022 12:45

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق فیصلے پر عام انتخابات ہوں گے یا ضمنی، تفصیلات جاری کردیں گئیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی اسمبلی سے جتنے بھی اراکین مستعفیٰ ہوں گے، 60 روز میں ضمنی انتخابات کروا دیں گے۔ کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً پانچ سے سات کروڑ خرچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نوے دنوں میں انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، تیاری کریں، بیانات نہ دیں : فواد چوہدری

الیکشن کا کہنا تھا کہ ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کرانا مشکل ہے، مگر قانون کے پابند ہیں۔ حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات بھی مشکل کام تھا، جو ہم نے کیا۔ قانون کے مطابق اگر مشکل بھی ہے تو انتخابات کرائیں گے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پر کم ازکم ساڑھے 22 ارب کا خرچ آئے گا۔ اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں کے 411 حلقوں میں ضمنی انتخاب کرانا ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top