جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی مارچ، عمارتوں پر اسنائپرز تعینات، 10 ہزار افسران و اہلکار سیکورٹی پر مامور

26 نومبر, 2022 12:55

راولپنڈی : پولیس کے ماہر نشانہ باز سمیت 10 ہزار کے قریب افسران و اہلکاروں کے ذریعے پی ٹی آئی مارچ کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق پی ٹی آئی مارچ سے متعلق سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر مکمل، پیتل کے شیروں کا جوڑا بھی نصب

ایلٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس سمیت 10 ہزار کے قریب افسران و اہلکار سیکیورٹی و ٹریفک کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، جن میں ٹریفک پولیس کے 750 افسر و اہلکار اور ایلیٹ کے 270 سے زائد کمانڈوز شامل ہیں۔

جلسہ گاہ اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن فورس ٹیموں نے گشت جاری رکھا ہوا ہے۔ 200 سے زائد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top