جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا

25 نومبر, 2022 14:26

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور لیگی رہنماء حمزہ شہباز نے مستقل استثنیٰ کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

حمزہ شہباز نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب اسمبلی کا ممبر اور اپوزیشن لیڈر ہوں۔ آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوتی ہیں، ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔ عدم پیشی کی وجہ سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے جھوٹے بیانیے پر قوم کو ورغلایا، ان کا مقصد صرف اقتدار ہے : حمزہ شہباز

درخواست کے مطابق اپنی جگہ مدثر عبدالمجید ایڈوکیٹ کو پلیڈر مقرر کرنے کے لیے تیار ہوں۔ عدالت ٹرائل کے فیصلے تک حاضری سے مستقل استثنیٰ دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top