جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ نے شام میں اپنی موجودگی کی از خود تصدیق کردی

11 جنوری, 2019 15:33

بشارالاسد حکومت مخالف بیان میں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شامل میں موجود ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کرینگے۔
مائیک پومپیو کا بیان ایسے وقت سامنے آیا جب حال ہی میں امریکہ یہ کہہ رہا تھا کہ وہ اپنی فوجیں شام سے نکال رہا ہے اور اتحادی اس امریکی بیان سے حیران تھے۔ تاہم اب امریکی انتظامیہ نے یو ٹرن لے لیا ہے اور سارا ملبہ شام کی حکومت اور صدر بشارلااسد پر ڈالتے ہوئے امریکی سیکریٹری خارجہ نے موقف اپنایا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے زیر کنٹرول علاقوں میں ایرانی اور دیگر عسکری طاقتیں برسرپیکار ہیں امریکہ داعش سے خالی ان متاثرہ ان علاقوں کی اب ہرگز مدد نہیں کرے گا۔
انھوں نے سابق امریکی صدر براک اوباما کی مشرق وسطیٰ کی پالیسیوں پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ’سنگین غلطیاں‘ کیں۔ مائیک پومپیو صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں جن میں فوج نکالنے کی بات ہوئی تھی ۔ واضع رہے کہ شام میں داعش کو شکست کا سامنا ہے اور داعش کی آخری سانسیں بھی اکھڑ چکی ہیں شام میں جاری خانہ جنگی میں ایران روس کے ساتھ مل کر شامی حکومت کا ساتھ دے رہا ہے۔
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top