مقبول خبریں
ترکیہ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ
ترکیہ کے مغربی حصے میں واقعے دوزجہ قصبے میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ترکیہ کے شہر استنبول اور دارالحکومت انقرہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شہروں میں پہلے زلزے کے جھٹکے محسوس کرنے کے 20 منٹ بعد اسی علاقے میں شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔
Footage of the moment 5,9 magnitude #quake hit Düzce in northern Turkey. Tremors also felt across Istanbul and Ankara. 18 aftershocks recorded. No casualties or major damage reported so far. In Nov 99 in a 7,2 quake that hit Düzce over 800 ppl were killed pic.twitter.com/PUkZxGjl9N
— Selin Girit (@selingirit) November 23, 2022
ترک وزارت داخلہ نے کہا کہ زلزلے میں تاحال کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم وزیر صحت نے بتایا کہ زلزلے کے دوران کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص اونچائی سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں زلزلے سے 162 افراد ہلاک، 700 زخمی، امدادی کارروائیاں جاری
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استنبول کے مشرق میں 170 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔