جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انڈونیشیا میں زلزلے سے 162 افراد ہلاک، 700 زخمی، امدادی کارروائیاں جاری

22 نومبر, 2022 10:08

انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے ایک دن بعد اب تک 162 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے، عالمی رہنماؤں نے جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے اور مغربی جاوا کے ایک قصبے کو تباہ کرنے کے ایک دن بعد، امدادی کارکن ملبے میں پھنسے لوگوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کئی سیکنڈ تک جاری رہنے والے اس زلزلے میں اب تک 162 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیپال میں 24 گھنٹوں میں دو زلزلے، 9 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 75 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

پیر کی سہ پہر کو آنے والے زلزلے کے باعث کئی عمارتیں گر گئیں، جس کے باعث خوف زدہ رہائشی سڑکوں پر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ اسپتال میں جگہ کم پڑنے کے باعث کار پارکنگ بھی متاثرین سے بھر گئی۔ کچھ زخمیوں کا عارضی خیموں میں علاج کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top