مقبول خبریں
مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: مولانا فضل الرحمان
سکھر: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان سیاست میں رہیں گے ویڈیو لیک جیسے معاملات ہوتے رہیں گے، مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ہر وقت میدان میں ہیں، ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا ہم اسے وہاں سے واپس لائے، یہ سب سوچی سمجھی سازش کے تحت ہو رہا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہونی چاہیے، فیصلے کسی کی مرضی سے نہیں، آئین کے مطابق ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ملک محمد بن سلمان کا دورہ نہیں چاہتا، عمران خان کو فنڈنگ کر رہا ہے : مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل جماعتیں ٹیم کی طرح کام کررہی ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا تو لانگ مارچ کی دھمکی دی گئی، سیلاب نے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی قیادت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ملک کے اداروں پر ہمیں اعتماد کرنا چاہیے، ہمارے لانگ مارچ کیلئے ہم نے کوئی سڑک بلاک نہیں کی، جب تک عمران خان سیاست میں رہیں گے ویڈیو لیک جیسے معاملات ہوتے رہیں گے، مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔