جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک ملک محمد بن سلمان کا دورہ نہیں چاہتا، عمران خان کو فنڈنگ کر رہا ہے : مولانا فضل الرحمان

16 نومبر, 2022 13:46

اسلام آباد : پی ڈی ایم رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے، ایک ملک نہیں چاہتا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں۔

جمعیت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے، جس کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر تحقیقات کی ہیں، لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے۔ سعودی فرمان روا شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کے لئے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ نہیں طے ہوئی تھی، تب تک عمران لانگ مارچ کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کر رہے تھے۔ عمران خان کو جیسے ہی پتہ چلا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ نومبر میں ہوگا تو اس نے نومبر میں مارچ شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری معیشت کا جس طرح قتل کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی: عمران خان

پی ڈی ایم رہنماء نے کہا کہ جب شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان 21 نومبر کو طے ہوا تو عمران نے 21 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا، جس کے باعث انہوں نے دورہ ملتوی کردیا۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک ملک نہیں چاہتا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں، اس لئے لانگ مارچ کو فنڈنگ کر رہا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے دو تین ممالک کے لئے بڑی سرمایہ کاری لیکر آرہے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران نے 2014 میں بھی چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کے لئے دھرنا دیا تھا۔ عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا ہے جو ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے۔ عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری کو بھی متنازعہ بنایا۔ جیسے امریکا کا مستقبل نہیں رہا۔ ایسے ہی اب عمران خان کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ مصلحت کی خاطر عمران خان کے خلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی سازشی بیانیے اور سائفر سے پیچھے ہٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top