جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور اور ملتان کے اسپتالوں میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

01 نومبر, 2022 12:14

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں جناح اسپتال لاہور اور نشتر اسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر اور دیگر پیچیدہ امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز کو تربیت بھی دی جائے گی۔ پنجاب حکومت اس سرجری کی جدید ٹیکنالوجی کو ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لانگ مارچ کی آڑ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پنجاب و اسلام آباد اسمگل کرنے کا انکشاف

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کو بے پناہ سہولت ملے گی۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس ضمن میں جلد فیصلہ کرکے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top