مقبول خبریں
کراچی : ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کا تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
کراچی : ڈاکس تھانے میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازم مقتول اسحاق کے چچا کی مدعیت میں قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں ہونے والے ٹیلی کام کمپنی ملازم کے قتل میں 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ 200 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : عوام نے کمپنی کے دو ملازمین کو ڈاکو قرار دے کر مار ڈالا
متن کے مطابق اسحاق اپنے انجینیئر ایمن جاوید کے ساتھ سگنل ٹیسٹنگ کے لئے مچھر کالونی آیا۔ دونوں افراد کو 200 سے 250 افراد نے پتھروں اور ڈنڈوں سے تشدد کر کے قتل کیا۔ مقتولین کے زیر استعمال گاڑی کو توڑ پھوڑ کر کے مشتعل افراد نے آگ لگا دی۔