مقبول خبریں
کراچی : عوام نے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو ڈاکو قرار دے کر مار ڈالا
کراچی : مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو ڈاکو قرار دیکر سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری نے جائے وقوعہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں متوفی ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے۔ علاقے میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے۔ یہ پسماندہ علاقہ ہے، جہاں افواہ پھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : کلفٹن میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ بھرے مجمعے نے دونوں پر حملہ کردیا۔ ہم اسے مختلف زاویئے سے دیکھ رہے ہیں۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد میرٹ پر تحقیقات کی جائے گی۔ ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ مرنے والوں میں انجینئر ایم ایم جاوید اور ڈرائیور اسحاق شامل ہیں۔