جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ناظم جوکھیو قتل کیس : جام اویس بیمار پڑ گئے، فرد جرم عائد نہ ہوسکی

28 اکتوبر, 2022 14:50

کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزم جام اویس کو جیل حکام نے عدالت میں پیش نہیں کیا۔

ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ جام اویس طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔ جام اویس کی غیر حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں : ناظم جوکھیو کیس میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی

مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ کا صلح نامے سے متعلق بیان آج ریکارڈ کیا جائے گا۔ بیوہ اور بھائی کا بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

جبران ناصر بھی مقدمے میں بطور فریق شامل ہوگئے۔ ان کے معاون وکیل نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top