مقبول خبریں
سندھ پولیس کے چھ ہزار اہلکار اسلام آباد بھیجنے کیخلاف درخواست کی سماعت
کراچی : سندھ پولیس کے چھ ہزار اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد بھیجنے کے خلاف اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ : سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کی تقسیم میں ججز کا کردار ختم
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی اور سندھ حکومت، آئی جی سندھ کو چھ ہزار اہلکاروں کو واپس بلانے کے احکامات دیے جائیں۔ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیا جائے۔
درخواست کے مطابق صوبے سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو اشد ضرورت ہے۔ گزشتہ کچھ ماہ سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اصافہ ہوا ہے۔ عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کی موجودگی ضروری ہے۔