جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جب تک کشمیری عوام کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیر اعظم

27 اکتوبر, 2022 08:31

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے سامنے آپ کی آواز بنیں گے، جب تک کشمیری عوام کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑا رہے گا، چاہے کوئی بھی قیمت اد کرنی ہو۔ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں ہم دنیا کے سامنے آپ کی آواز بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیری صحافی کو نیویارک جانے سے روک دیا گیا، بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے : امریکہ

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کیلئے ہماری حمایت اور یکجہتی برقرار ہے، جب تک کشمیری عوام کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کشمیریوں کی خواہشات، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کے حوالے سے پاکستان اپنی بھر پور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بنیادی مسئلے پر قومی اتفاق رائے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top