جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سعودی حکومت کی جانب سے 5 اقسام کی ملازمتوں پر پابندی عائد کردی

08 جنوری, 2019 17:54

سعودی حکومت کی جانب سے مزید 5 اقسام کی ملازمتوں پر پاکستان سمیت دیگر غیر ملکیوں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں مزید 5 شعبوں میں غیر ملکی تارکین وطن کام نہیں کرسکیں گے۔ وزارت محنت اور سماجی امور کے مطابق ان شعبوں کی مکمل سعودائزیشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
نئے اعلامیہ کے مطابق اب طبی آلات، تعمیراتی سامان، گاڑیوں کے پرزہ جات، قالین اور مٹھائیوں کی دکانوں میں غیر ملکی کام نہیں کرسکیں گے۔
سعودی وزیر محنت کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ان پیشوں اور سرگرمیوں کا تعلق مختلف جگہوں ، مراکز اور داخلی تجارتی مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، سول اداروں ، ہوٹلوں اور سیاحتی شعبے کی ملازمتوں سے ہے۔
ان ملازمتوں میں کار ڈرائیور ،سیکورٹی اہلکار ، صارفین کی خدمات پر مامور کیے جانے والے منیجر ، انتظامی منیجر ، مارکیٹنگ اور سیلز کے نمائندگان ،انسانی وسائل کے منیجر اور عملہ اور اس شعبے میں مارکیٹنگ کے نمائندگان شامل ہیں۔
وزیر محنت کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جو کوئی ادارہ یا آجر بھی اس ضابطے کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ،اس کے خلاف پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top