مقبول خبریں
غیر قانونی ہجرت کے حیرت انگیز طریقے
غیرقانونی تارکین وطن نے یورپی ممالک میں داخلے کے لئے نت نئے طریقے اختیار کرلئے۔
اسپین میں سرحدی محافظوں نے ایک گاڑی کو روکا جس پر فوم کے دوبھاری بھرکم گدے لدے ہوئے تھے۔ محافظوں نے گدوں کو کاٹا تو اس میں دو افریقی تارکین وطن برآمد ہوئے۔ جانچ پڑتال کے دوران گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیاجسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔