جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حالات خراب ہیں، سیاستدانوں کا نقصان ہوگا، عمران خان کوئی راستہ نکالے : منظور وسان

24 اکتوبر, 2022 15:35

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لئے دن خراب ہیں، وہ کوئی راستہ نکالے، نہیں تو حالات خراب ہوں گے اور سیاستدانوں کا بھی نقصان ہوگا۔

مشیر زراعت منظور وسان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ 29 آکتوبر سے 29 نومبر تک صورتحال خراب ہوگی۔ ملک میں حالات خراب ہوسکتے ہیں، اس میں سیاستدانوں کا ہی نقصان ہوگا۔ عمران خان کو سیاسی پارٹیوں سے مل بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی راستہ نکالے، راستہ نہ نکالا تو حالات خراب ہونگے اور سیاستدانوں کا بھی نقصان ہوگا۔ اکتوبر سے پہلے ہفتے میں پتا چل جائے گا کہ عمران خان کی اکثریت ہے یا نہیں۔ سب 29 آکتوبر تک انتظار کریں، اس کے بعد بتاؤں گا کہ الیکشن کب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ نہیں کرے گا، کارکنان کو یہ کہہ سکتا ہے کہ اپنے شہروں میں احتجاج کریں۔ میری خواہش ہے کہ عمران خان نااہل نہ ہوں، سیاسی میدان میں آکر مقابلہ کریں۔ ملک میں کوئی مارش لاء نہیں لگے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ عمران خان 5 سال پورے نہیں کرسکے گا۔ کچھ لوگ آئیں گے، کچھ باہر جائیں گیں اور کچھ لوگ اندر بھی جاسکتے ہیں، عمران خان کے لئے دن خراب ہیں۔ وہ دوسروں کے بجائے خود سیاسی لوگوں سے بات چیت کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top