مقبول خبریں
سندھ میں ورکرز کا انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان
کراچی : لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
سات روزہ انسداد پولیو مہم 24 اکتوبر سے شروع ہونا تھی۔ سندھ بھر کے طبی اور غیر طبی عملے، پولیو ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بائیکاٹ کرنے کے اعلان نے سندھ حکومت کے لیئے مشکل کھڑی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد، امید ہے ان دیوں سے پورا ملک منور ہوگا : وزیر اعلیٰ سندھ
صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا ہے کہ کراچی میں اہم اجلاس میں باقاعدہ اعلان کرکے پریس کلب پر دھرنا دیا جائے گا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز خود سیلاب زدگان ہیں، انہیں فوری ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے۔