جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صحافی ارشد شریف کی میت ملک واپس لانے کیلئے سیکریٹری داخلہ اور خارجہ کو نوٹس

24 اکتوبر, 2022 09:50

اسلام آباد : صحافی ارشد شریف کے معاملے پر سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری  کردیئے گئے۔

صحافی ارشد شریف کے معاملے پر تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔ بیرسٹر شعیب رزاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں ارشد شریف کن حالات میں باہر گئے۔

درخواست کے مطابق سکیورٹی ایجنسیز کو کینیا کی ایجنسیز سے رابطہ بنا کر تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ ارشد شریف کی میت پاکستان لانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری، پارٹی کا وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ارشد شریف کی باڈی کہاں ہے؟ بیرسٹر شعیب رزاق نے بتایا کہ ارشد شریف کی میت نیروبی میں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے نامزد افسر کو ارشد شریف کے لواحقین سے فوری ملاقات کی ہدایت کردی اور عدالت نے کل تک رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top