مقبول خبریں
اوباڑو : کراچی سے جانے والی چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں نے کود کر جان بچائی
کراچی : مسافر بس میں دوران سفر اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل گئی، مسافر کود گئے۔
کراچی سے بہاولپور جانے والی مسافر بس اوباڑو میں قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ چلتی بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگتے ہی مسافروں نے بس سے کود کر جان بچائی۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور : تیز رفتار بس نے آٹھ افراد کو کچل ڈالا، خاتون جاں بحق، سات زخمی
مسافر بس دو گھنٹے تک جلتی رہی۔ فائر بریگیڈ اور موٹر وے پولیس بروقت نہ پہنچ سکی۔ آگ بجھنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملا پہنچا، تب تک بس مکمل طور پر جل چکی تھی اور مسافروں کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ بس میں 55 مسافر سوار تھے۔