جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انڈونیشیا میں کھانسی کے شربت سے اموات کی تعداد 133 ہوگئی

22 اکتوبر, 2022 09:41

انڈونیشیا میں کھانسی کے شربت میں نقصان دہ مادہ کی مقدار زیادہ ہونے سے اموات کی تعداد 133 ہوگئی ہیں۔

انڈونیشیا کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ہم نے 22 صوبوں میں ایکیوٹ کڈنی انجری کے 241 کیسز کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے 133 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں، زیادہ تر مریض پانچ سال سے کم عمر کے بچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ 11 میں سے سات بچوں میں نقصان دہ مادہ ایتھیلین گلائکول، ڈائیتھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول بوٹائل ایتھر تھا، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اموات ان مادوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گیمبیا میں بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 70 ہو گئی

ملک کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی نے مقامی طور پر تیار کردہ پانچ پروڈکٹس کے نام بتائے ہیں، جن میں ایتھیلین گلائکول کی مقدار بہت زیادہ تھی، جس کے بعد ان تمام ادویات کو تلف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صحت کے حکام کو متاثرہ بچوں کے گھروں میں 102 شربت کی دوائیوں میں بھی اسی طرح کے مادوں کے آثار ملے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top