جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شام میں 5 داعش جنگجوؤں کو حراست میں لیا گیا

07 جنوری, 2019 22:35

دمشق: شام میں 5 داعش جنگجوؤں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں 2 امریکی، 2 پاکستانی اور ایک آئرش شہری ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں برسرپیکار امریکا کی حمایت یافتہ فورس ’شامی جمہوری فورسز‘ نے شام کے صوبے دیر الزور سے 5 داعش جنگجوؤں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ جنگجو 30 دسمبر کو ایک کارروائی کے دوران جھڑپ کے بعد گرفتار ہوئے تھے ۔
شامی جمہوری فورسز کی جانب سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتار جنگجوؤں میں سے 2 کا تعلق امریکا سے ہے جب کہ دو پاکستانی اور ایک آئرش شہری ہے۔ بیان کے ساتھ جنگجوؤں کی تصاویر بھی منظر عام پر لائی گئی ہیں۔
گرفتار ہونے والے 34 سالہ امریکی شہری کا نام وارن کرسٹوفر کلارک المعروف ’ امریکی ابو محمد‘ ہے جو ہیوسٹن کا رہائشی ہے جب کہ دوسرا امریکی شہری عرب نژاد زید عبدالحامد ہے اور وہ ’امریکی ابو زید‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
شامی جمہوریہ فورسز کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے دو جنگجو پاکستان کے شہری ہیں جن میں سے ایک نام فضل الرحمان جڈ عمر 48 سال اور دوسرے کا نام عبدالعظیم راجپوت عمر 19 سال ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top