جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ریڈ بک میں شامل لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم ساجد گولی مار گرفتار

21 اکتوبر, 2022 12:33

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب ملزم لیاری گینگ وار کمانڈر ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کے دوران پرانا گولی مار سے قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے، دہشت گردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت لیاری گینگ وار کمانڈر ملزم ساجد عرف ساجد گولی مار کے نام سے کی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2004 میں لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالرحمان بلوچ عرف رحمان ڈکیت کے گروپ میں شامل ہوا، 2009 میں عزیر بلوچ کے کہنے پر پیپلز امن کمیٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 2016 میں ارشد پپو گروپ میں شامل ہوا اور وارداتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : کار سرکار میں مداخلت کیس : کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2004 سے 2014 تک لیاری گینگ وار کی تمام مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ملزم بھتہ خوری، منشیات فروشی، غیر قانونی قبضہ،اسلحہ کی ترسیل، پولیس مقابلوں اور 15سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔

ملزم کراچی آپریشن کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، جہاں سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا، حال ہی میں کراچی واپس آکر اپنا نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔

ملزم کا نام سندھ پولیس کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے، جس کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top