جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ پولیس کا 22 ٹول پلازوں کو جدید کیمروں، آلات اور نفری سے لیس کرنے کا منصوبہ

20 اکتوبر, 2022 13:47

کراچی : آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ داخلی و خارجی راستوں اور ہائی ویز کے 22 ٹول پلازوں پر سخت سیکیورٹی اقدامات ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ان 22 ٹول پلازوں پر جدید کیمروں اور حساس آلات کے علاوہ پولیس کی چاک و چوبند نفری تعینات ہوگی۔ عصر حاضر کے جدید کیمرے آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروگرام طرز کے کیمرے ہر ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر پہلے لگائے جائیں گے، جو متعلقہ پولیس رینج اور سی پی او کراچی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے براہ راست ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پولیس کے 112 اہلکار منشیات فروشوں کے سرپرست نکلے، عہدوں سے فارغ

ان کا کہنا تھا کہ کیمرے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور سوار افراد کو چہروں سے شناخت کرکے ڈیٹا محفوظ کریں گے۔ مطلوب شخص یا گاڑی کیمروں سے گزرے گی تو کمانڈ اینڈ کنٹرول میں الرٹ آجائے گا۔ کنٹرول رومز کا عملہ متعلقہ ٹول پلازہ کی چوکیوں پر موجود پولیس اہلکاروں کو آگاہ کرے گا۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ڈیوائسز اور باڈی کیمروں سے لیس پولیس اہلکار مشتبہ افراد کو چیک کریں گے۔ منصوبے سے یقینی طور پر جرائم میں ملوث ملزمان کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top