جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں شدید بارشوں کے بعد رنی کوٹ کا قلعہ تباہ ہونے کا خدشہ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

20 اکتوبر, 2022 12:33

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شدید بارشوں سے رنی کوٹ کو ہونے والے نقصان کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر اینڈومینٹ فنڈ کے حامد آخوند نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ ناقص ڈرینج سسٹم کے باعث بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی۔ قلعے کے کچھ پرانے حصے میں جو دیواریں پہلے بحال کی گئی تھیں۔ لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بینچ کا ریکارڈ، دو ماہ میں دو ہزار سے زائد مقدمات نمٹا دیئے

بریفنگ کے مطابق رنی کوٹ کا قلعہ کی بنیاد گہری نہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ اینڈومنٹ فنڈ 29 اکتوبر کو کراچی میں ڈزاسٹر مینجمنٹ کانفرنس کروا رہا ہے۔ کانفرنس میں ہیریٹیج کے ماہرین شرکت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ نقصان کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ مرمتی کام جلد شروع کیا جائے تاکہ قلعے کو مزید نقصان نہ ہو۔ نقصانات کا سروے کر کے رپورٹ شائع کی جائے۔

مراد علی شاہ کے مطابق ثقافتی ورثہ کی نشانیوں کی حفاظت کیلئے ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل قائم کیا جائے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈر کو شامل کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top