جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اقوام متحدہ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرے : منیر اکرم

20 اکتوبر, 2022 12:30

نیو یارک : منیر اکرم نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی توجہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر مرکوز کرے، جو تمام ممالک کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ترقی پذیر ممالک کے گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کی فورتھ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور وینزویلا میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی تازہ ترین مثال ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کی قرارداد منظور

ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس وقت دنیا کو درپش چیلنجز بشمول کورونا وائرس کی عالمگیر وبا، ماحولیاتی تبدیلیوں، جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ اور جاری جنگوں پر اسٹریٹجک ردعمل کا اظہار کریں۔

منیر اکرم نے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے والے ممالک، مواصلاتی اور اطلاعات کے اداروں اور اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کے کام میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ اس حوالہ سے زیادہ سے زیادہ اگاہی فراہم کی جا سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top