مقبول خبریں
کراچی : بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار لیا ہے۔
لیاقت آباد میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیری صحافی کو نیویارک جانے سے روک دیا گیا، بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے : امریکہ
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہے۔ ملزم وسیم ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
گرفتار ٹارگٹ کلر سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم وسیم 2013 میں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔