جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلدیاتی الیکشن کا التوا ایک شرمناک فیصلہ ہے: خرم شیر زمان

18 اکتوبر, 2022 19:38

کراچی: خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ان کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے، بلدیاتی الیکشن کا التوا ایک شرمناک فیصلہ ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف خرم شیر زمان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات تیسری بار ملتوی ہوئے، بلدیاتی الیکشن کا التوا ایک شرمناک فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن کےلیے بھی شرم سے ڈوبنے کا مقام ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن اور پی پی نے سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک کیا، انہوں نے عوام کا عمران خان پر اعتماد دیکھ کر بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن ان کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top