جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیپلزپارٹی سمجھتی ہے الیکشن روک کر وہ شکست سے بچ جائیں گے: سراج الحق

18 اکتوبر, 2022 18:28

سکھر: سراج الحق کا کہنا ہے کہ مجھے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر افسوس ہے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے الیکشن روک کر وہ شکست سے بچ جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے الیکشن روک کر وہ شکست سے بچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مجھے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر افسوس ہے، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے دباؤ میں آکر الیکشن روکا، مطالبہ کرتا ہوں بلدیاتی الیکشن 23اکتوبر کو مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمشنر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں: حافظ نعیم

ان کا کہنا تھا کہ عوام آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی پر اعتماد کریں گے، ملک کو صرف جماعت اسلامی اس دلدل سے نکال سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top