مقبول خبریں
ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی امیدوار حکیم بلوچ کی کامیابی چیلنج
کراچی : تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی امیدوار حکیم بلوچ کی کامیابی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ حلقے میں پیپلز پارٹی کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے۔
یہ بھی پڑھیں : ملیر سے پی ٹی آئی کو شکست دینے والے پی پی کے عبدالحکیم بلوچ کا عمران خان کو کھلا چیلنج
درخواست کے مطابق حلقے میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں۔ دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔