جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکن باکس آفس پر ایکوا مین کا راج تیسرے ہفتے بھی برقرار

07 جنوری, 2019 15:48

4 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رقم کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ہالی ووڈ کی فلم ایکوا مین نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر ایک کھرب 30کروڑ روپے سے زائد رقم سمیٹ لی۔ 1 ارب 39 کروڑ روپے کمائی کے بعد ‘ایکوا مین’ وارنر برادرز کی سب سے بڑی کامک بُک فلم بن گئی ہے۔

باکس آفس پر دوسرے پوزیشن پر تھرلر فلم ’اسکیپ روم‘ نے قبضہ جمالیا۔ اپنے پہلے ویک اینڈ پر اس فلم کی آمدنی 2ارب 50کروڑ روپے رہی۔ فلم کی تیاری پر ایک ارب پچیس کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔

ہالی ووڈ فلم ‘میری پوپِنز ریٹرنز’ کا باکس آفس پر تیسرا نمبر رہا جس نے 2 ارب 19 کروڑ روپے کمائے۔

اسپائیڈر مین اس ہفتے امریکن باکس آفس پر چوتھے اور بمبل بی پانچویں نمبر پر رہی۔ یہ دونوں فلمیں اس ہفتے کچھ خاص بزنس نہ کرسکیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top