مقبول خبریں
فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک عروج پر
فرانس کے درالحکومت پیرس میں پیلی جیکٹس والوں کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، املاک کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
فرانس میں اس ہفتے بھی پیلی جیکٹ تحریک نے احتجاجی مظاہرے کیے اور کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف پیرس میں مظاہرے کا آغاز پُرامن طور پر ہوا۔دریائے سین کے قریب پولیس نے مظہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی،اس موقع پر مظاہرین نے موٹر سائیکلوں اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی۔ فرانس کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔