جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اقوام متحدہ نے جمال خاشقجی قتل کیس کا ٹرائل ناکافی قراردے دیا

06 جنوری, 2019 17:13

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی عرب کے ٹرائل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ٹرائل سے شفافیت کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ انسانی حقوق کی ترجمان روینا شام داسانی نے بین الاقوامی اداروں کو ملوث کرکے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ روینا شام داسانی کا یہ مطالبہ سعودی پراسیکیوٹر کی جانب سے معاملے میں 5 مشتبہ افراد کو سزائے موت دئیے جانے کے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے، ان کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ سزائے موت کی مخالفت کی ہے۔ اس سے قبل بھی انسانی حقوق کے کئی گروپ کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ سامنے آچکا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top