مقبول خبریں
پاکستانی فنکارہ مہوش حیات کی 36ویں سالگرہ
پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ اور گلوکارہ آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
مہوش حیات 6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ ڈراموں میں اپنے کام کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ مہوش نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ایکٹر ان لا، نہ معلوم افراد، جوانی پھر نہیں آنی اور عشق والا لو شامل ہیں۔ مہوش حیات نےاپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔ ان کی گلوکاری کا انداز پرستاروں کو بے حد پسند آیا۔
مہوش حیات نے چین میں منعقدہ شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ اپنے نام کیا۔