جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی کرنے کی منظوری

29 ستمبر, 2022 13:30

اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی فیول ایڈجسمنٹ درخواست کی سماعت ہوئی، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سماعت کی صدارت کی۔

کیس افسر نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اگست کی فیول ایڈجسمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی ہے۔ صارفین کو 7 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہو گا۔

کیس افسر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی اپنی بجلی پیداوار کی لاگت 38 روپے فی یونٹ ہے۔ کے الیکٹرک جو بجلی خریدتا ہے اس کی لاگت 13.61 روپے فی یونٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے : حافظ نعیم الرحمان

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے کیا کر رہی ہے؟ کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ قابل تجدید توانائی اور گیس پر پیداوار بڑھانے کا پروگرام ہے۔

توصیف ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ اس وقت کے الیکٹرک کو اپنی پیداوار سے سی پی پی اے سے 24 روپے فی یونٹ سستی بجلی مل رہی ہے۔ اپنی سستی پیداوار بڑھانے کیلئے اپنے اقدامات پر ریگولیٹر کو بتائے۔ کیس افسر نیپرا نے بتایا کہ حکومت ٹیرف میں 15 روپے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ صارفین کو 7 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top