جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوگنڈا میں ایبولا وائرس کا پھیلاؤ جاری، اموات کی تعداد 23 ہوگئی

27 ستمبر, 2022 10:49

کمپالا : یوگنڈا میں حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایبولا وائرس سے اب تک 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق یوگنڈا میں اب تک ایبولا وائرس کے 18 تصدیق شدہ کیسز اور 18 ممکنہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو وائرس کے پھیلنے کے خدشے کو ہوا دے رہا ہے، جس کے لیے ابھی تک کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

زیادہ خطرناک اعداد و شمار اموات کے ہیں، مجموعی طور پر اب تک اس بیماری سے 23 افراد کی موت ہوئی ہے، جس میں پانچ تصدیق شدہ اور 18 کو ممکنہ بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈینگی وائرس : مردان میں دفعہ 144 نافذ، اشیاء کھلی فضاء میں رکھنے پر پابندی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی ایک ٹیم مشرقی افریقی ملک روانہ کی ہے، تاکہ اس وباء سے نمٹنے میں مدد ملے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں، کیسز کا جلد پتہ لگانے اور علامات کا علاج کرنے سے بچنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

ایبولا کی بیماری میں ہیمرج بخار شامل ہے، جس کی علامات میں جسم کی شدید کمزوری، پٹھوں میں درد، سر درد، گلے کی سوزش، الٹی، اسہال، اور دھبے شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top