جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایرانی افواج کا عراق میں کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانے پر حملہ

27 ستمبر, 2022 10:48

ایرانی افواج نے سرحد پار حملوں کے جواب میں عراق میں کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس میں انہیں شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے شمالی عراق میں ڈرون اور گولہ باری سے کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جہاں سے سرحد پار حملے اور منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ اس حوالے سے ایران کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کرد علیحدگی پسندوں کے اڈے ہیں۔ یہ چند دنوں میں دوسرا حملہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کا ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو انٹرنیٹ تک رسائی دینے کا منصوبہ

شمالی کردوں کے زیر انتظام علاقے کے جنگجوؤں نے کوئی جانی نقصان پہنچنے کی خبروں کی تردید کی ہے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ دشمنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایران سے جلاوطن کرد رہنماء نے مغربی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے تین بار ہلگرد کے پہاڑی حصے پر بمباری کی جہاں ہماری افواج مقیم ہیں۔ ہر حملہ دو سے تین گھنٹے تک جاری رہا، اس میں آرٹلری فائر اور کاٹیوشا راکٹ تھے۔ شکر ہے کہ ہمیں ابھی تک کوئی انسانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top