مقبول خبریں
معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی انتقال کرگئے
دوحہ: عالم اسلام کے معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی 96 سال کی عمر میں قطر میں انتقال کرگئے۔
شیخ یوسف القرضاوی کا تعلق مصر سے تھا اور وہ خودساختہ جلاوطنی میں دہائیوں سے قطر میں مقیم تھے۔
وہ عرب دنیا کی معروف اسلامی تنظیم اخوان المسلمین کے فکری رہنما سمجھے جاتے تھے، ان کا شمار عالم اسلام کے بااثر ترین علماء میں ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آخری سوویت رہنماء میخائل گورباچوف 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
شیخ یوسف القرضاوی انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین بھی تھے، عرب دنیا میں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی۔
انہوں نے 50 سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں، اسلامی قانون اور فقہ ان کا خاص موضوع تھا جب کہ وہ عالم اسلام میں جمہوری نظام کے بڑے حامی سمجھے جاتے تھے۔